وٹس ایپ سٹیٹس کو فیس بک سٹوری میں شیئر کر نا ممکن ہوگیا۔

0
6

فیس بک کی ملکیت ایپلی کیشن وٹس ایپ نے جون میں ایک نئے فیچر کے تجربات شروع کیے تھے ۔اس سے صارفین ٍاپنے وٹس ایپ سٹیٹس کو فیس بک سٹوری میں شیئر کر تے ہیں۔اب کمپنی نے یہ فیچر عام صارفین کے لیے جاری کرنا شروع کر دیا ہے۔
وٹس ایپ نے ابھی تک اس فیچر کے جاری ہونے کےبارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے لیکن بہت سے صارفین نے ٹوئٹر پر اس فیچر کے فعال ہونے کے بارے میں بتایا ہے۔

وٹس ایپ کے اینڈروئیڈ ورژن 2.19.258 رکھنے والے بہت سے صارفین اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔

تاہم آئی او ایس اور یورپ کےاکثر صارفین کے لیے ابھی یہ فیچر جاری نہیں کیا گیا۔
وٹس ایپ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ہیلپ پیج بھی بنایا ہے، جس سے صارفین وٹس ایپ سٹیٹس کو فیس بک سٹوری میں شیئر کرنے کا مرحلہ وار طریقہ دیکھ سکتے ہیں۔اس پیج کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
یاد رہے کہ وٹس ایپ کے جو سٹیٹس فیس بک سٹوری میں شیئر کیے جائیں گے وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ نہیں ہونگے۔ یہ فیچر تب ہی دستیاب ہوگا جب آپ نے فیس بک فار اینڈروئیڈ ، فیس بک فار آئی او ایس اور فیس بک لائٹ انسٹال کی ہوئی ہوگی۔

LEAVE A REPLY