تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک آگئی، اسپل وے کھول دیئے گئے

0
20

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی انتہائی بلند ترین سطح 1550 فٹ تک پہنچ گیا ہے اور اسپل ویز کھول دیئے گئے ہیں، ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج 198300 کیوسک ہے۔ جبکہ تربیلا بجلی گھر سے 4888 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل۔ تربیلا ڈیم کے تمام یونٹ پوری استعداد کے مطابق بجلی کی پیداوار میں اضافہ کر رہے ہیں۔

بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان برگیڈیئر مختار احمد کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کے بہاوٴ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ آج رات سے کل دوپہر تک گنڈا سنگھ والا ہیڈ ورکس سے گزرے گا۔ عوام کو وارننگ جاری کر دی گئی کے وہ کسی محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

LEAVE A REPLY